محرم میں‌ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا تیسرا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

0
94

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع مہمند پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے سرحدی علاقے تحصیل بائزئی مٹی درہ میں افغانستان سے لایا گیا بھاری اسلحہ برامد کرلیا

پولیس نے موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے شخص کا نام حبیب اللہ ولد سندان بتایا گیا ہے . ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

برامد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد RPG کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ محرم الحرام میں تخریب کا منصوبہ بنایا جارہاہے .آر پی او نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ اسلحہ محرالحرام میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی میں استعمال ہونے کیلئے لایا گیا تھا۔

آر پی او شیر اکبر خان نے ڈی پی او مہمند طارق حبیب نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد پچھلے پندرہ مہینے میں یہ مہمند پولیس کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا جس کیلئے مہمند پولیس کے افسران اور جوان تعریف کے مستحق ہیں۔

گزشتہ روز بھی خیبر پختونخواہ پولیس نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا،خیبرپختونخوا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ متنی کی حدود سے 3دہشتگردگرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال، عبدالقدیر اور اختیارگل شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ تینروز قبل بھی خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوہہ ناکام بنایا تھا،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں چند شر پسند دہشت گردی کے بڑے منصوبے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اطلاع کے فوری بعد ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3خطرناک دہشتگرد لقمان خان عرف حبیب ولد پیر محمد ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر ، بخت ریان ولد بخت راج ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر اور محمد تاج عرف تاج گل ولد سرتاج ساکن گندھاب شانی خیل حال غریب آباد شبقدر کو ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IEDاور تین ہینڈ گرنیڈ برآمدبرآمد کر لئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقد فاروق زمان خان نے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کا لعدم تتظیم سے ہے۔دہشت گردلقمان اور بخت ریان کالعدم تنظیم کے کمانڈر عبداللہ عرف خان جی کے حکم پر بھتہ سے متعلق دھمکی آمیز فون کالز کرتے تھے

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

Leave a reply