پنجاب میں بھی کرونا کم ہونے لگا،24 گھنٹوں میں 63 نئے مریض

0
35

پنجاب میں بھی کرونا کم ہونے لگا،24 گھنٹوں میں 63 نئے مریض

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ موت ایک بھی نہیں ہوئی

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پنجاب میں کورونا کے 63نئے کیسز سامنے آںے کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد96 ہزار699ہو گئی ہے، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد2ہزار195 ہے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کے مزید17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد48 ہزار665 ہو گئی ، لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی ،لاہورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد849 ہے ۔

چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بتدریج کم ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے ایک موت ہوئی ہے جبکہ 319 نئے مریض سامنے آئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے جبکہ کرونا سے 6 ہزار 284 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Leave a reply