اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے کاروبار کیلئے ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، میں اس کے ساتھ بالکل نہیں رہنا چاہتی کیونکہ مجھے اس سے جان کا خطرہ ہے، میں صلح کی طرف بالکل نہیں جارہی ایسےخطرناک آدمی کیساتھ نہیں رہ سکتی، میں نے گھر بچانے کی ہر ممکن کوشش کی میرےپاس تمام میسیجزہیں،
اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر محسن عباس حیدر نے پچھلے 4 سال کے دوران اسے کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا ، محسن جاہلانہ طریقے سے غصہ کرتے ہیں اور چیزیں توڑتے ہیں، محسن عباس نفسیاتی ہے مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، اس نے پولیس کے سامنے بھی اقرار کیا ہے کہ وہ ماہر نفسیات کے پاس جاتا رہا ہے،
فاطمہ سہیل نے کہاکہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ مجھ پر تشدد کیا گیا، محسن نے جھوٹی قسم کھاکےکہہ دیاکہ وہ پولیس اسٹیشن سےآیا، صرف اپنے بیٹے کے لیے آواز اٹھائی ہے، ادھر پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ تشددکرنے والاکتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو انجام تک ضرور پہنچائیں گے، حکومت ،ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اب فاطمہ کےساتھ ہے،