پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم لیڈر محسن داوڑکی حمایت میں بول پڑے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے موقع پر جب پورے ملک میں پی ٹی ایم کی طرف سے پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
محسن داوڑ کیسے پاک فوج پر حملہ کر سکتا ہے. انہوں نے کہاکہ میں اس وقت لاڑکانہ میں ہوں، ٹی وی کے سامنے نہیںہوں تاہم میں نہیں سمجھتا کہ کوئی منتخب نمائندہ ایسا حملہ کر سکتا ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ہر قسم کے وائلنس کی مذمت کرتے ہیں. لیکن احتجاج کا حق ہر کسی کو ہے. میں حقائق معلوم کروں گا. انہوں نے کہاکہ میںشروع دن سے کہتا آرہا ہوں کہ فاٹا کے نوجوانوں کی ناراضگیاںکم کرنے کی کوشش کریں، اگر ہم ایسا نہیںکریںگے تو پھر ہم نے دیکھا بلوچستان میںمشرف کے زمانہ میں کیا ہوتا تھا. ایوب خان کی آمریت کے ساتھ بنگلہ دیش کا کیا ہوا تھا. اگر ہم اپنے شہریوں کو اور سیاستدانوں پر غدار کا لیبل لگا دیں گے جبکہ وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو یہ درست نہیںہے.انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایسا کریں گے تو خطرناک راستہ کی طرف چلے جائیں گے.