نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں واقع امام بخاریؒ کے مزارکا دورہ کیااور مزار پر حاضری دی اورخصوصی دعا کی- وزیر اعلی محسن نقوی نے بخارا میں مختلف ہسپتالوں اور ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا بھی وزٹ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا-
وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کا امام بخاریؒ کے مزار پہنچنے پر مزار کے منتظم نے خیر مقدم کیا -وزیراعلیٰ محسن نقوی اوروفدنے امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی سا لمیت، استحکام،امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی -مزار امام بخاریؒ کمپلیکس کے منتظم نے دعاکرائی اور خوش الحانی سے تلاوت قرآن پاک پیش کی- محسن نقوی اور وفد نے امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا -محسن نقوی نے کہا کہ امام بخاری ؒ اور دیگر صوفیا و علماء ازبکستان اور پاکستان کامشترکہ اثاثہ ہیں۔امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا فن تعمیر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ازبک طرز تعمیر کوسراہا اورخوبصورت ٹائلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا-
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کیا اورمریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا – محسن نقوی اور وفد نے ازبک ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اورمختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اورچائلڈ ایمرجنسی ،شعبہ ڈائیگناسٹک،میڈیکل وارڈ اور آئی سی یو کا وزٹ کیا، طبی آلات اور جدید بیڈزدیکھے- محسن نقوی نے میڈیکل وارڈز، ڈینٹل کلینک اور شعبہ امراض قلب میں علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات لیں – محسن نقوی نے جدید ترین طبی آلات سے مزین ڈیپارٹمنٹ اور کارڈیک وآئی سی یو میں طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا اور ڈاکٹرز کے لئے لائبریری کے جدید نظام، ڈاکٹروں او رطبی عملے کی ٹریننگ کے لئے سیمینار روم کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرو ں اور طبی عملے سے گفتگو کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ازبک ڈاکٹروں اور عملے کے جذبے کو سراہا-وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ہسپتال کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی گئی –
محسن نقوی نے کہا کہ ازبکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں دیکھ کر متاثرہوا ہوں – ہم پنجاب میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں -انشاء اللہ پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے – وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفدکے ارکان نے بخارا میں ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور سیاحوں کی سہولت کے لئے وضع کردہ نظام کا جائزہ لیا-وز یراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور جدید نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کی تعریف کی-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں سیاحوں کی سہولت اور رہنما ئی کے لئے قائم استقبالیہ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا –
وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کو نقشے کی مدد سے سیاحتی مقامات اور وہاں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے آگاہ کیا گیا – ازبک ٹوریسٹ پولیس کے اعلی حکام نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وفد کے ارکان کوسیاحوں کی ہیلپ کے طریقہ کاراور سلک روٹ کے بارے میں بریفنگ دی-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ازبک ٹوریسٹ پولیس کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے -پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ازبک ٹوریسٹ پولیس کی طرز کا موثر نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے -ٹوریسٹ پولیس سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو بہترین اورمحفوظ ماحول میسر آئے گا -صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت،اپٹما کے گروپ لیڈرگوہر اعجاز، فواد مختار، شاہد ستار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے-