نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج مزار حضرت بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور مزار حضرت بی بی پاکدامن پر حاضری دی اور دعا کی-محسن نقوی نے مزار حضرت بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کا معائنہ کیااور مزار حضرت بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایت کی کہ مزار حضرت بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے- محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ زائرین کے لئے مزار کے ساتھ اضافی سہولتیں فراہم کی جائیں -انہوں نے کہا کہ مزار کے گنبد کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور دن رات تعمیراتی کام کرکے پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے- انہوں نے کہا کہ حضرت بی بی پاکدامن کے مزار کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزارحضرت بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی – معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے مزار کی اپ گریڈیشن اور اسلامی فن تعمیرات کے بارے میں بریف کیا-صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے آج علی الصبح لاہور واپس پہنچے تو انہوں نے مصروف ترین دن گزارا. محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، بعد ازاں ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت سے بھی ملنے گئے
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟