چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے سابق کرکٹرز کی طویل ملاقات ہوئی ہے
سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے تجاویز دیں،سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں،کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی،ڈومیسٹک کرکٹ کاانفراسٹرکچر بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا،4 روزہ میچز اور انڈر 19 کے ٹورنامنٹس کرانے پر اتفاق رائے طے پایا،سابق کرکٹرز نے ونٹر سیزن کے ساتھ سمر سیزن میں بھی کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے کی تجویز دی،اسلام آباد۔ پشاور اور دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں،سابق کرکٹرز نےپاکستانی کوچز کے معیار اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا،سابق کرکٹرز نے پاکستانی پچز کے معیار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،سابق کرکٹرز نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے آپ کے ساتھ مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 4 روزہ میچوں اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائے گا۔پاکستانی کوچز کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے۔کوچز کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ پر منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔ کمرشل ازم بڑھ گیا ہے اسی لیےڈیپارٹمنٹس کرکٹ پر سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لیتے ۔کرکٹ کی بہتری کیلئے گراونڈز پی سی بی خود لے رہا ہے۔ پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کرنے والے کرکٹرز میں انتخاب عالم۔ سیلم الطاف. سکندر بخت۔اقبال قاسم۔ ہارون رشید۔ صادق محمد۔ شفیق احمد۔ سیلم یوسف۔ یاسر حمید۔یاسر شاہ۔سرفراز احمد۔اعجاز احمد۔باسط علی۔وجاہت اللہ واسطی۔عاصم کمال۔محمد سمیع۔ راشد خان۔عامر ملک۔ شفقت رانا۔ عبدالروف۔ سلمان بٹ۔اظہر خان اور اظہر محمود شامل تھے
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی