موجیں ختم، چھٹی سے آٹھویں تک سکول کھل گئے

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاوہ باقی صوبوں میں تعلیمی ادارے دوسرے مرحلے میں بھی کھل گئے

پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے چھٹی تا آٹھویں کلاس تک کے سکولز کھل گئے ہیں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، سکولوں میں پہلے روز بچوں کی بھرپور حاضری نظر آئی، کرونا ایس او پیز پر بھی سکول انتظامیہ کی جانب سے عمل کروایا گیا،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بچے خوشی خوشی سکو ل پہنچے۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے ،پہلے مرحلے کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھر میں مجموعی طور پر35 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسیں 28 ستمبر سے ہی کھلیں گی، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اضلاع کے دورے کئے تھے

واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے تاہم اسکول کھلتے ہی بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے میں کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

Leave a reply