موجودہ حکومت نے کتنے ارب ڈالر واپس کیے ، بتایا مشیر خزانہ نے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس کیا ہے جو سابقہ حکمرانوں نے حاصل کیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ان ک کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پہلی بار مرکزی بینک کو مالیاتی پالیسیاں بنانے کی خودمختاری دی ہے، کرنسی کی شرح تبادلہ گزشتہ کئی ماہ سے مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے, اسی طرح حکومتی اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی کی گئی جبکہ دفاعی بجٹ کو منجمد کر دیا.
اس سے پہلے مشیر خزانہ معیشت کی بہتری کا کہہ چکے ہیں.مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کومراعات دینے کےمثبت اثرات ظاہرہورہے ہیں،برآمدکنندگان کو200ارب روپےاضافی دیں گےتاکہ سبسڈائزکیاجاسکے،اس اسکیم کےلیےحکومت اپنی طرف سے30ارب روپےکی سبسڈی دےگی،نیاپاکستان ہاوَسنگ اسکیم کےلیے30ارب روپےاضافی مختص کررہےہیں ،ورلڈبینک کےصدراورآئی ایم ایف نےمعاشی اقدامات کوسراہا،گزشتہ حکومتوں کےلیےگئےقرضوں کے2.1ارب ڈالرواپس کیے،گزشتہ چارماہ میں اسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیاگیا،سیمنٹ کی پیداوار16ملین ٹن سےزیادہ ہوئی ہے،








