موجودہ زمانے کی دنیائے کرکٹ کے پانچ بڑے بلے بازوں کا موازنہ . تحریر: انس حفیظ

0
22

کسی بھی بلے بازکی کلاس اورکارکردگی کو ناپنے کے بہت سے پیمانے ہوسکتے ہیں لیکن میں تین چیزوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔ رنزکی تعداد یعنی اوسط، رنزبنانے کی رفتار یعنی سٹرائیک ریٹ اوربنائے گئے رنزکا ٹیم کی جیت میں کردار۔

موجودہ زمانے میں پانچ کرکٹرزایسے ہیں جنہیں دنیائے کرکٹ کے شائقین تینوں فارمیٹس کے بڑے بلے باز سمجھتے ہیں۔ ان میں ویرات کوہلی، بابر اعظم، سٹیو سمتھ، کین ولیمسن اور جوئے روٹ شامل ہیں. اگر ہم ان تینوں بلے بازوں کے اعداوشمار پرغور کریں تو تینوں فارمیٹس کی اوسط میں ویرات کوہلی سب سے آگے ہیں۔ ان کی مجموعی اوسط 164 ہے۔ بابراعظم 153، سٹو سمتھ 132، کین ولیمسن 132 جبکہ جوئے روٹ 130 کی اوسط رکھتے ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے مجموعی سٹرائیک ریٹ میں ویرات کوہلی کا سٹرائیک ریٹ 232 ہے۔ بابراعظم دوسرے (221)، سٹو سمتھ تیسرے (218)، کین ولیمسن چوتھے(207) جبکہ جوئے روٹ پانچویں(206) نمبرپرہیں۔ سب سے آخری معیار جیتے ہوئے میچزمیں کارکردگی ہے۔ بابراعظم کی تمام فارمیٹس میں مجموعی طورپران میچزمیں اوسط 69 کی رہی جن میں پاکستان کو جیت ملی۔ ویرات کوہلی دوسرے (68) جوئے روٹ تیسرے (63) سٹیو سمتھ چوتھے (62) اورکین ولیمسن پانچویں (61) نمبرپرہیں۔

ان اعداوشمارسے جو تصویرنظرآتی ہے اس کے مطابق ویرات کوہلی بے شک دنیا کا بہترین بلے باز ہے۔ بابراعظم کوہلی کے کافی قریب پہنچ چکا ہے مگر ابھی کچھ باکسز ٹک کرنے باقی ہیں جیسے چیزکرتے وقت سٹیل جیسے نروزکا مظاہرہ کرنا وغیرہ۔ ولیمسن، سمتھ اور روٹ بھی بڑے بلے باز ہیں اور بابرسے زیادہ تجربہ کارہیں زیادہ دفعہ اپنی ٹیموں کوجتوا چکے مگراعدادوشمارکی تصویربابرکوان سے بہتربتاتی ہے۔ بابراعظم کو ان تمام بلے بازوں پرجوایڈوانٹیج حاصل ہے وہ یہ ہے کہ یہ تمام بلے بازاپنی "پیک” گزارچکے ہیں جبکہ بابر کی پیک آنا ابھی باقی ہے اورموجودہ آئی سی سی رینکنگ بھی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ باقی بلے بازکارکردگی کی سیڑھی پرنیچے کی طرف جبکہ بابراوپر کی طرف رواں دواں ہے اور ون ڈے کا نمبر1 بلے باز بھی بن چُکا ہے۔

Leave a reply