مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناموس رسالت کے نام پر دھوکا اور فراڈ،مذہبی رہنما بھی بول پڑے

0
57

جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جب نواز شریف نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی سازش کی اس وقت مولانا فضل الرحمن آٹھ وزراتیں لے کر بیٹھے ہوئے تھے اُس وقت بولے ‘ حکومت چھوڑی نہ احتجاج کیا اب وہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ناموس رسالت کو ایشو بنانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر آواز اٹھا کر غیروں کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کی سازش کوبھی ناکام بنادیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان و دیگر نے خطاب کیا، کانفرنس کی صدارت جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی نے کی جبکہ علامہ سید محمدمحفوظ الحق شاہ ،پیرسید ذیشان المجتبیٰ،سید صفدر شاہ گیلانی ، مفتی تصدق حسین ،مولانا غلام مصطفی نوری، محمد متین خالد ،ملک محبوب الرسول قادری ،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

قاری زورا بہادر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسلم اور انسان دشمن ادارہ ہے جو آج تک مسلمانوں پرظلم وستم اور ان کے قتل عام پر کبھی حرکت میں نہیں آئی وزیر اعظم عمران خان اور طیب اردگان نے دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 80 لاکھ مسلمان موت و حیات کی کشمکش ہے اور مسلم حکمرانوں سمیت عالمی حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہیں قادیانی بھارت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اسلام ‘ پاکستان اور کشمیر کے خلاف سازش کررہے ہیں وزیر اعظم نے ناموس رسالت کے حق میں آواز اٹھا کر قادیانیوں کی اقوام متحدہ میں سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے .

ممتاز دانشور اور یا مقبول جان نے کہا یہودی لابی انڈیا کے ساتھ ملک کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں اور پاکستان کے وسائل پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کررہے ہیں .

مولانا کے آزادی مارچ کو روکنے کیلیے سعودی عرب سے مدد مانگی گئی؟ حقیقت سامنے آ گئی

مقررین نے کہا کہ قادیانوں نے بھارت کی طرح آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا قادیانی پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔پاکستانی قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے الٹا پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں اقلیتوں پر ظلم کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔ مقررین نے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ کی تاریخ اپنے خون سے لکھی ہے انہوں نے قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے بدر اور کربلا کے مجاہدوں اور غازیوں کی یاد تازہ کردی ہے دنیا کی کوئی طاقت ان کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکے گی

مقررین نے مسلم حکمرانوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک پر یہودیوں کے ایجنٹ حکمران بٹھائے گئے ہیں .

مقررین نے مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کو ناموس رسالت کے نام پر دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی سازش کی اس وقت مولانا فضل الرحمن آٹھ وزراتیں لے کر بیٹھے ہوئے تھے اُس وقت بولے ‘ حکومت چھوڑی نہ احتجاج کیا اب وہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ناموس رسالت کو ایشو بنانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر آواز اٹھا کر غیروں کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کی سازش کوبھی ناکام بنادیا ہے ۔

 

حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

مقررین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ۔مقررین نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا اگربھارت سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر کھڑی ہو ۔

واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس اے پی سی کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی، بعد ازاں ایک اور اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارچ کریں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

اب ہماری طرف سے عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

 

اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مولانا کا پروگرام، پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا

Leave a reply