مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا اہم مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے اہم مذہبی جماعت کے رہنما کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے

باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق مرحوم کے بیٹے مولانا حامد الحق حقانی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے چند روز قبل اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات و باہمی مشاورت کی، مولانا حامد الحق حقانی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، مولانا حامد الحق حقانی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

باخبر ذرائع نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی س ایک وسیع حلقہ رکھتی ہے، اسلئے حکومتی جماعت کی خواہش ہے کہ کسی طرح مولانا حامد الحق حقانی کو ساتھ رکھا جائے اور انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے، اگر انہیں سینیٹ کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو سینیٹ الیکشن کے بعد خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت میں انہیں کوئی عہدہ دیا جائے گا،

ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ نے جامعہ حقانیہ کی مالی سپورٹ کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے اعتراض عائد کیا تھا تا ہم مولانا سمیع الحق اور اب انکے بیٹے تحریک انصاف کے قریب تصور کئے جاتے ہیں، غالب امکان ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کو سینیٹ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کی طرف سے دیا جائے گا.

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

Comments are closed.