مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کو ملازمت کے لیے سی وی دی تھی،فرخ حبیب
مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کو ملازمت کے لیے سی وی دی تھی،فرخ حبیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملک فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج ہم سروسز کی ایکسپورٹس سمیت 31ارب ڈالر تک لے آئے ہیں،
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ دور میں ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا، 19ارب ڈالر پر منجمد تھا،ہماری حکومت میں ترسیلات زر 29ارب ڈالر سے زائدہوچکی ہیں،یہ وہ وزیراعظم ہیں جو اپنا فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان لائے ہیں، افغانستا ن میں امن پاکستان سمیت خطے لیے فائدہ مند ہو گا، وزیراعظم کہتے رہےہیں کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہے،انتشار پھیلا کر عوا م کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنے کی کوشش کی جاتی ہے،
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کو ملازمت کے لیے سی وی دی تھی، مولانا فضل الرحمان نے امریکہ سے کہا کہ آپ وزیراعظم بنائیں گے توتابعدار رہوں گا نیب کے قانون میں پراسیکیوشن کومضبوط کریں گے ،سندھ میں 200 ایسے منصوبے ہیں جو رشوت کی وجہ سے پاس نہیں ہو رہے، بلاول کو امریکہ جانے کی کیا جلدی ہے؟ انسانی حقوق کی کمیٹی میں میڈیا کا بل پڑا ہے اسکو پاس کریں، اپوزیشن اراکین خود ایک دوسرے کے خلاف ہیں پی ڈی ایم کے جلسے جلسوں سے کچھ نہیں نکلے گا،پیپلز پارٹی 8 اورن لیگ 3 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی،
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ بلیک میلنگ کا لفظ عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں،بہت سارے ایسے لوگ تھے جو جہانگیر ترین سے امیدیں لگا کر بیٹھے تھے،آج ہم سروسز کی ایکسپورٹس سمیت 31ارب ڈالر تک لے آئے ہیں،ماضی میں اوورسیز پاکستانی ضرورت کے علاوہ پیسے نہیں بھیج رہے تھے،ملک میں ٹیکسٹائل شعبے کو قبرستان بنا دیا گیا تھا اپوزیشن کا حکومت پر بہت دباو تھا کہ لاک ڈاون لگا دیں، حکومت لاکھ روپے بلا سود قرض دینے جا رہی ہے،پاکستان کے 60 لاکھ خاندانوں کا پہلی بار کسی سے سوچا ہے،
نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا
کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب
گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین