وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ مولانا ہمیشہ سے استعمال ہوتے رہے ہیں،پیسے لے کرکام کرتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان پیسے لے کردھرنا کرنے جا رہے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کے دھرنے سے حکومت کوکوئی پریشانی نہیں، دونوں بڑی پارٹیاں مولاناکواستعمال کرناچاہتی ہیں،امن عامہ میں خلل ڈالاگیاتوحکومت برداشت نہیں کرے گی، 35سال کا گند ایک دم صاف نہیں ہو گا ،ہر آنے والادن پہلے سے بہترہوگا،گورننس میں بہتری لانےکی کوشش کررہےہیں،عالمی سطح پرپاکستان کاامیج بہترہورہاہے،
وفاقی وزیر ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل کا تعلق معاشی بحران سےنہیں،کابینہ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی،میرے خیال میں اسدعمرکابینہ میں دوبارہ آجائیں گے،وزیراعظم کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیارہے،سابقہ حکمرانوں نےقرضے لے کرملک کابیڑاغرق کیا،آئی ایم ایف کے پاس دیرسے جاناہماری غلطی ہے،معیشت اب استحکام کی جانب گامزن ہے،
آزادی مارچ،مسلم لیگ ن کے وفد کے مولانا فضل الرحمان سے طے نہ پا سکے، جے یوآئی نے نواز شریف سے ملنے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کا نمائندہ وفد جلد جیل میں نوازشریف سے ملاقات کرے گا اس ضمن میں وزارت داخلہ کو ملاقات کی اجازت کے لئے خط لکھا جائے گا،اجازت ملنے پر جے یو آئی کا وفد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرے گا اور نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچائے گا.
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ ملتوی کرنے کا کہا جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں، آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہو گا، ہماری تیاریاں پوری ہیں، ن لیگی وفد نے کہا کہ نواز شریف سے ملکر ایک بار بات کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف سے مل لیں گے لیکن آزادی مارچ ہر صورت اکتوبر میں ہی ہو گا خواہ ہمیں اکیلے ہی کیوں نہ نکلنا پڑے.
آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا
حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟
قبل ازیں آج مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، پیسہ بیرون ملک منتقل کیاجا رہا ہے ، پاکستان کی مذہبی شناخت ختم کی جارہی ہے، حکومت کہتی کچھ اورکرتی کچھ ہے، حکومت نےکشمیرکاسوداکردیاہے، ہمسایہ ممالک کےدرمیان کبھی ایٹمی جنگیں نہیں ہواکرتیں، وزیراعظم نےبھارت کو ایٹمی دھمکی دی، ایٹمی دھمکی سےموقف ملے گا کہ ایٹمی اثاثےمحفوظ نہیں، اسلامی ممالک نےبھی عمران خان کوکشمیرکیلئےووٹ نہیں دیا، حکومت سفارتی طورپرناکام ہو گئی ہے، اپوزیشن جماعتیں انتخابی نتائج مستردکر چکی ہیں، تمام فیصلےمتفقہ طور پرکیے جائیں گے ، جےیوآئی کی مجلس عاملہ کےکل کےاجلاس میں مزیدبات چیت ہوگی، عمران خان کاجائز حکومت کیخلاف دھرناتھا، ہم ناجائزحکومت کیخلاف دھرنا دے رہے ہیں، عمران خان کےدھرنےسےچینی صدرکادورہ منسوخ ہوا،
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ جےیوآئی(ف)کےموقف کی حمایت کی ہے، ملکی معیشت تیزی سےزوال پذیرہے، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، آئےروزکابینہ میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ملک کااصل مسئلہ نااہل حکمران ہیں، وزیراعظم کامقصداپوزیشن کوجیلوں میں ڈالناہے، (ن)لیگ کی تمام قیادت جیلوں میں ڈال دی گئی ہے،
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی