جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف مارچ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف ملین مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ،احتساب عدالت میں سماعت کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت مخالف مارچ میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہوگی .
حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اگست تک حکومت مستعفی ہو جائے ورنہ ہم اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے پورا ملک اسلام آباد کی طرف مارچ کرےگا اور یہ آزادی مارچ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں اور اسے تسلیم نہیں کرتے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ نئے انتخابات کرائے جائیں .
چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر
اپوزیشن جماعتیں حکومت مخلاف تحریک چلا رہی ہیں ، اس ضمن میں 25 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں نے یوم سیاہ بھی منایا، اب چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد بھی جمع کروا رکھا ہے.
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .
اپوزیشن کے سینیٹرز کے حکومت سے رابطے، وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی.
چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر
اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔