مولانا کا پلان بی، درخواست پر عدالت میں ہو گی اہم سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا پلان بی روکنے کے لیے دائرمتفرق درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہے، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی درخواست پرسماعت کریں گے،درخواست میں وفاقی حکومت اور مولانافضل الرحمان سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ہے،
ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر
درخواست گزار نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے کارکنوں کو تمام شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل15کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔درخواست گزار نے پلان بی کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قراردینے کی استدعا بھی کی گئی.
مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
واضح رہے کہ مولانا کے آزادی مارچ کی پیپلز پارٹی نے حمایت کی تھی تا ہم پلان بی کی ابھی تک حمایت نہیں کی.
جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔