مولانا کا پلان بی، جمعہ کو کون کونسی شاہراہیں بند کریں گے؟ اعلان ہو گیا

0
33

مولانا کا پلان بی، جمعہ کو کون کونسی شاہراہیں بند کریں گے؟ اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل شروع ہے، مختلف شہروں میں شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے، مولانا فضل الرحمان کی ہدایات کے مطابق مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے،پنجاب میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں کھڈ بزدار کا مرکزی پل بند ہے تاہم مریضوں اور مقامی افراد کو گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر جے یو آئی کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو مغرب کے بعد ختم ہوگیا۔

ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

خیبرپختونخوا میں مانسہرہ کے قریب چھترپلین کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیاگیا ہے۔ بنوں میں انڈس ہائی وے پر جے یو آئی کے کارکنو ں نے درخت کاٹ کر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں،نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر حکیم آباد کے قریب جاری دھرنے میں مردان، چارسدہ، صوابی سے بھی کارکناں شریک ہیں۔اس کے علاوہ چکدرہ چوک پردھرنے سے سوات، چترال، اپر و لوئردیر اور شانگلہ جانے والے راستے بند ہیں۔ادھر مالاکنڈ میں بھی پل چوکی پر جاری دھرنے سے مرکزی شاہراہ پر مسافروں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔

مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کل پشاور انٹر چینج پر نماز جمعہ ادا کریں گے۔ حکومت تو اٹک پل بند نہیں کرسکی ہے لیکن ہم کل بند کردیں گے۔پشاور روڈ انٹرچینج پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شاہراہ چمن اور انڈس ہائی وے سمیت تمام مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ملک کی مزید بڑی بڑی شاہراہوں کو بند کردیں گے۔

کل جمعہ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کل دو بجے انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا ،پشاور لاہور موٹروے بند کیا جائے گا ،چکدرہ کے مقام پر سوات دیر چترال اور باجوڑ کے لائنز بند ہونگے ، شاہراہ قراقرم بند کیا جائے گا

جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پلان پی کے تحت دو دو اضلاع کی سڑکیں بند کریں گے، جمعہ کو خضدار اور لورالائی میں قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی جبکہ ہفتہ کو کوئٹہ ،جیکب آباد اور نصیرآباد اور ژوب میں سڑکیں بند کریں گے۔ 17 نومبر کو کوئٹہ ۔ تفتان اور کوئٹہ ۔ چمن شاہراہ بند کی جائیں گی،18 نومبر کو کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کی جائے گی جبکہ ہفتے میں ایک دن تمام شاہراہیں ایک ساتھ بند کی جائیں گی البتہ اس دن کا تعین بعد میں ہوگا، عوام شاہراہیں بند ہونے والے دنوں میں سفر نہ کریں

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو کہا گیا ہے کہ کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے ۔لاڑکانہ؛ جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے ۔. سکھر؛ پنو عاقل؛ شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے ، سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا

بلوچستان میں کل دو بجے سے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل بند ہوگا ،ایران تفتان شاہراہ بند کیا جائے گا ، بلوچستان کراچی شاہراہ خضدار کے مقام پر بند کیا جائے گا ، پنجاب بلوچستان شاہراہ ڈیرہ غازی خان باونڈری پر بند کیا جائے گا

Leave a reply