مولانا کو تو اپنوں نے بھی چھوڑ دیا، علی محمد خان نے ایسا کیوں کہا؟

مولانا فضل الرحمان عوام سے معافی مانگیں اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ مولانا ملک کو بلیک میل کر رہے ہیں وہ عوام کے پاس جائیں اور معافی مانگیں، مولانا فضل الرحمان عوام سے اس بات پر معافی مانگیں کہ ایسی حکومت کا حصہ رہے جنہوں نے ملک کو لوٹا، ختم نبوت کے آئین میں ترمیم ہوئی تو مولانا ان حکومتوں کا حصہ تھے،

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

علی محمد خان نے مزید کہا کہ عوام مولانا کو رد کر چکے ہیں، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا لیکن جماعت اسلامی انہیں چھوڑ گئی، اسلام کے نام پر اسلام آباد پر یلغار کرنا چاہتے ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو رد کر دیا ہے،

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے، قوم کو کشمیر کے لئے کھڑا کیا جائے نہ کہ ذاتی مفادات کے لئے، مولانا فضل الرحمان عوام سے معافی مانگیں اور عمران خان کا شکریہ ادا کریں ، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں پیش کیا اس انداز میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رہتے ہوئے اور مراعات لینے کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے نہیں لڑا،

آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

Comments are closed.