مولانا اور چودھری پرویز الہیٰ کی ایک اور ملاقات طے ،کس کی خواہش پر؟

0
45

مولانا اور چودھری پرویز الہیٰ کی ایک اور ملاقات طے ،کس کی خواہش پر؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق اور جے یو آئی ف میں ایک اور رابطہ ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان اور چودھری پرویز الہٰی کی ایک اور ملاقات آج ہوگی، ملاقات میں چودھری پرویزالہٰی وزیراعظم عمران خان کی تجاویز سے آگاہ کریں گے ،چودھری پرویز الہٰی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویزاوردرمیانی رابطےسےبھی آگاہ کریں گے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جے یو آئی کے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی،

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی 36 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے 3 ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مثبت پیشرفت ہورہی ہے، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑے صبر اور محنت کی ضرورت ہے اور محنت اس لیے ہو رہی ہے کہ مثبت طریقے سے معاملات منطقی انجام کو پہنچیں۔

اسلام آباد میں بارش اور سردی کی لہر نے دھرنے میں شریک عام لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ھے اب تک تین افراد جان کی بازی بھی ھار چکے ھیں اور گزشتہ روز تین سو سے افراد سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور بخار کی وجہ سے پمز ھاسپٹل جا چکے ھیں . ماضی میں ھونے والے دھرنے ھوں یا موجودہ دھرنا لیڈرشپ تو اپنے گرم بستروں پر محو خواب ھوتی ھے لیکن عام لوگوں کی حالت اس تصویر سے واضح ھو کر رہ گی ھے اس دھرنے میں بلوچستان اور اندرون سندھ جیسے پسماندہ علاقوں سے آئی اکثریت کو تو شاید یہ بھی پتہ نہ ھو گا کہ وہ یہاں کیوں بیٹھے ھیں مولانا کو احتجاج اور لانگ مارچ کی ترغیب دینے والی جماعتیں منہ دکھائی کرا کے اپنے مقاصد پا چکی ھیں اب بے چارے مولانا بھی فیس سیونگ کے لیے سہارے کی تلاش میں ھیں اور لگتا ھے انہیں گجرات سے ھی فیض ملے گا

Leave a reply