پیپلز پارٹی مولانا کے دھرنے سے حکومت کے جانے کا خواب دیکھنے لگی، بلاول نے ملک بھر میں الیکشن مہم کا اعلان کر دیا ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی سے کشمیر جلسوں کا اعلان کر دیا، بلاول جلسوں سے خطاب کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا، پیپلز پارٹی کا پہلا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا جس سے بلاول زرداری و دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے، اگلا جلسہ سندھ کے علاقے تھر پارکر میں 23 اکتوبر کو ہو گا ،وہاں بھی بلاول خطاب کرین گے،
پیپلز پارٹی کا تیسرا جلسہ کشمور میں ہو گا،26 اکتوبر کو کشمور میں ہونے والے جلسے سے بلاول ہی خطاب کریں گے، کشمور کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے ہوں گے جن کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، بلاول زرداری پنجاب میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے.
بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟
پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی پیپلز پارٹی کے جلسے ہوں گے، آخری جلسہ مظفر آباد میں 30 نومبر کو ہو گا ،تمام جلسوں سے بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی ، کارکنان کو جلسوں کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی
بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ساتھ تعاون کریں گے، استقبال کریں گے، 18 اکتوبر کو کراچی مین جلسہ ہو گا، اس سال بھی سانحہ کارساز کی یادگار میں شاندار جلسہ کریں گے، کراچی کے بعد سندھ اور پنجاب میں جلسے کریں گے
بلاول کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے
بلاول زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت مولانا فضل الرحمان سے مکمل تعاون کرے گی، ہر پارٹی کا جمہوری حق ہوتا ہے، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، سندھ حکومت مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی تا کہ بہتر انداز میں ان کا ساتھ دیں ، ان کے ساتھیوں کا تحفظ کر سکیں.