مولانا اگلے تین سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں، فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کے آئی جی شہباز شریف نے کل قوم کے سامنے دو بہت بڑے جھوٹ بولے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پہلا جھوٹ یہ کہ انہوں نے نواز شریف کی آٹھ ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی۔ دوسرا جھوٹ "ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی” کا مضحکہ خیز پہاڑا تھا۔ دو دونی بتیس اور چار دونی چھتیس کے پہاڑے کی طرح یہ پہاڑا بھی عوام کے سر کے اوپر سے گزر گیا۔ساری دنیا جانتی ہے کہ ہائیکورٹ سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی۔

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا W ٹرن لے رہے ہیں۔منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان بلاول زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بچپن سے سنا تھا کہ مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔ پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بارہا کہہ چکا ہوں کہ مولانا اگلے تین سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں۔ 2023 میں بھی کے پی کے کی طرف سے مولانا کو مینڈیٹ دیئے جانے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔

اے پی سی ضرور ہو گی،شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کا اتفاق،میزبانی کون کریگا؟

Shares: