فیصل بخاری کی ڈائریکشن میںبننے والا ڈرامہ احسان فراموش میںمومنہ اقبال مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. دیگر کاسٹ میں مشعال خان ، ہمایوں اشرف اور سلمان سعید و دیگر نام قابل زکر ہیں. ڈرامے کی کہانی میں یہ دکھایا گیا ہے کہ مومنہ اقبال نوکر کی بیٹی ہیں والدین جب حادثے میں انتقال کر جاتے ہیں، تو مالکن اسے اپنی بیٹی بنا لیتی ہے، مومنہ اقبال ایک خود غرض لڑکی دکھائی گئی ہے،. جو اسی خاتون پر شک کرتی ہے جو اسکو پالتی ہے اور کہتی ہے کہ میری شادی میری مرضی سے اس لئے نہیں کرنا چاہتی کہ کیونکہ میرا رشتہ بڑے گھر سے آیا ہے.
”کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ رشتوں میں دراڑیں معمولی باتوں سے آتی ہیں اور تب آتی ہیں جب انسان سوال بھی خود ہی کرتا ہے جواب بھی خود ہی دیتا ہے.” مومنہ اقبال نے فلک کا کردار نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ کیا ہے. ان کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ہمایوں اشرف کے ساتھ ان کی جوڑی بھی پسند کیا جا رہی ہے. یاد رہے کہ ڈرامے کو طاہر نذیر نے لکھا ہے نہایت ہی خوبصورتی سے ڈائیلاگز لکھے گئے ہیں. ڈرامہ اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے.