سکس سگما کی پروڈکشن میں تیار ہونے والا ڈرامہ احسان فراموش ان دنوں آن ائیر ہے ڈرامے کی بائیس اقساط آن ائیر ہو چکی ہیں ، ڈرامے کی کاسٹ میں مومنہ اقبال . مشعال خان ، ہمایوں اشرف اور سلمان سعید اہم کردار ادا کررہے ہیں. مومنہ اقبال نے اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پیسوں سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور کسی کی خوشی سے وہ خوش نہیں ہوتی. مومنہ کو اس کی مالکن پالتی ہیں کیونکہ ان کا والد جو کہ مالکن کا ملازم ہوتا ہے وہ انتقال کر جاتا ہے. وہ اسکو اپنی بیٹی بنا کر رکھتی ہیں. لیکن مومنہ اقبال کبھی کسی کا اچھا نہیں‌چاہتیں. وہ جس گھر میں بیاہ کر جاتی ہیں وہاں جا کر فساد کرتی ہیں اور اپنی جیٹھانی کو نیچا دکھانے کےلئے اسکو تنگ کرتی ہیں.

اور الٹا خود اپنے جیٹھ اور شوہر کی ہمدردیاں سمیٹتی ہیں . ”مومنہ کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے. ”اداکارہ کی ڈائیلاگ ڈلیوری اور چہرے کے تاثرات بہت پسند کئے جارہے ہیں . اگلی اقساط میں دکھایا جانے والا ہے مومنہ اپنی بہن کے شوہر سے متاثر ہوجاتی ہیں اب آگے کیا کرتی ہیں یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتہ چلے گا. مومنہ اس سے پہلے بھی کئی ڈراموں میں‌کام کر چکی ہیں لیکن احسان فراموش میں ان کی اداکاری کو بہت پذیرائی مل رہی ہے.

راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

Shares: