مومنہ مستحسن کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

0
53

پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی :مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں گلوکارہ مُسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکاری نے ذہنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خود کی سُنیں اور اپنے احساسات کو نظر انداز نہ کریں۔
https://www.instagram.com/p/CGNW6awnEcf/
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مومنہ مستحسن نے کیپشن میں لکھا کہ اپنی ذات کی سُنیں اور اپنے احساسات کو نظر انداز کرنے کے بجائے اُن پر توجہ دینے کے لیے اپنی مصروفیت میں سے تھوڑا وقت نکالیں۔

مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے تو اُس سے مدد مانگنے میں کوئی بُرائی یا شرم محسوس نہ کریں اور خود سے کسی کے لیے اپنے دل و دماغ میں منفی سوچ نہ لائیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ اپنے جذبات کی نشاندہی کریں اور اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں اور پھر اُس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔

مومنہ مستحسن نے مزید کہا کہ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی نرمی اور ہمدردی کا رویہ اختیار کریں جیسا آپ اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل عدنان صدیقی نے ٹوئٹ پر ذہنی صحت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس میں کوئی بُرائی یا پریشانی کی بات نہیں کہ کبھی ہم کسی وجہ سے مایوس ہوجاتے ہیں اور پھر خود کو سُست محسوس کرتے ہیں۔عدنان صدیقی نے رواں سال دُنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے آنے والی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ سال ہم سب کے لیے کافی مشکل رہا ہے اس لیے سب کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں، ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں-

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ WorldMentalHealthDay2020 کا بھی استعمال کیا تھا-

اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں اور اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔

اپنے اس پیغام میں ماہرہ خان نے کیپشن کو آپ اکیلے نہیں ہیں کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے ایسے افراد جنھیں کبھی اس کا تجربہ نہیں رہا وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ماہرہ خان کے مطابق کم از کم ہر 4 میں سے ایک شخص کو کبھی نہ کبھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق بات چیت اور لوگوں کو سن کر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم سعید، عینی جعفری، عائشہ عمر اور کرکٹر جویریہ خان، اظہر محمود، بسمہ معروف جبکہ فٹبالر ہاجرہ خان اور سونگ رائٹر نے بھی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ان ستاروں نے لوگوں کو حوصلہ دیا تھا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کریں، اور ذہنی صحت سے متعلق قدم بڑھائیں آپ خود کو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ آپ اکیلے نہیں ہیں آپ کی مدد کے لئے ہم سب موجود ہیں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے خوفزدہ نہ ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے یہ مسائل عام ہیں اور یہ کسی کو بھی ہو سکتے ہیں آگے بڑھ کر ان کی مدد کریں اور ان مسائل پر قابو پائیں سب ستاروب نے کہا کہ یہ وقت عمل کا ہے ذہنی صحت کے لئے قدم بڑھائیں-

معروف شخصیات کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

سال 2020 سب کے لیے انتہائی مشکل رہا ہے ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں عدنان صدیقی

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ڈرامہ سیریل الف کی یاد تازہ کر دی

Leave a reply