مون سون بارشوں کی آمد، کراچی ائیرپورٹ کیلئے الرٹ جاری، سول ایوی ایشن انتظامیہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہائی الرٹ جاری کردیا، محکمہ ایئر سائیڈ اور محکمہ فائر کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پری مون سون بارشوں کے آغاز میں چند گھنٹے باقی ہے، ایسے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ حکام کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے محکمہ ایئر سائیڈ اور محکمہ فائر کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سی اے اے نے چھوٹے سائز کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگانے اور کچھ طیاروں کو ہوا کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ے کئی علاقوں میں تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کی دوپہر اور شام سے بادلوں کا سسٹم مضبوط ہوجائے گا اور 18 اور 19 جون کو بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کراچی کے تمام علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس دوران بارش سے پہلے آندھی آنے کا امکان بھی ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ کراچی کے شمالی علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں میں ہائی وے سمیت سرجانی ٹائون،گلشن حدید اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔پری مون سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس سیزن میں ماضی میں طاقتور سسٹم دیکھے گئے ہیں جس کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں۔
اس دفعہ پری مون سون تین مختلف سسٹم کا مجموعہ ہے۔ بحرِ عرب سے سندھ کے علاقوں کی طرف بادلوں کا نظام بڑھ رہا ہے جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ بنگال کی طرف بھی بارش برسانے والا طاقتور نظام موجود ہے جو پاکستان کی طرف بڑھے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی بارشیں برسانے والا نظام موجود ہوگا اور جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کا نظام فعال ہوجائے گا۔اندرونِ سندھ سے متعلق انہوں نے بتایاکہ بارشوں کا موجودہ نظام کئی دیہی علاقوں میں بھی بارش برسائے گا اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں کی آمد، کراچی ائیرپورٹ کیلئے الرٹ جاری
Shares: