مزید دیکھیں

مقبول

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

میو اسپتال واقعہ ، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار

میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے2 مریضوں...

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نہ 5 نہ 10 یکمشت 19.95 روپے اضافہ پر مونس الہی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نہ 5 نہ 10 روپے بلکہ یکمشت 19.95 روپے فی لیٹر کا کمر توڑ اضافہ کر دیا گیا ہے.

تحریک انصاف کے رہنماء مونس الہی نے کہا کہ جاتے ڈار نے جاتے جاتے قوم کو ایک اور اذیت ناک جھٹکا دے دیا ہے! روسی تیل کی آمد پر تیل سستا کرنے کے شوبازی دعوے کدھر گئے ہیں؟ جبکہ دوسری جانب پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 روپے پیٹرول 20 روپے ڈیزل 23 روپے مہنگا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں انکا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی 50 روپے فی یونٹ بجلی، چینی 160 روپے کلو اور آٹا 160 روپےکلو ہو گیا ،85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کی طرف سےعوام کے لیے جانے سے پہلے آخری بڑا تحفہ ہے، اس میں سکول کے بچوں کی فیس پانی کابل اور گھر کا کرایہ شامل نہیں ہے۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
جبکہ دوسری جانب شیخ رشید کا اس بارے میں کہنا تھا کہ غریب نے معاشی طور پے مرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہوچکی ہیں ستمبر غریب کے لیے ستمگر ہوگا، حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra