مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، اہم ذمہ داری مل گئی

0
33

مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، اہم ذمہ داری مل گئی

باغی ٹی وی : مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا،تقریب حلف برداری صدر ہاؤس میں ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی اور صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن نے مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چوہدری مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قملدان سونپا گیا ہے اور وہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرا عظم عمرا ن خان کی جانب چوہدر ی مونس الٰہی کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کو ا ن کے ٹیلنٹ کے مطابق وزارت دی گئی ہے

Leave a reply