اخلاقیات کا جنازہ نہیں‌ نکلا تو پھر کیا نکلا !فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کا انکشاف

0
36

نیویارک:اخلاقیات کا جنازہ نہیں‌ نکلا تو پھر کیا نکلا !فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کا انکشاف ،ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ ہوتی ہیں۔فیس بک سمیت انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ پر دنیا بھر میں یومیہ 16 ہزار سے زائد غیر مناسب و فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ ہوتی ہیں۔

ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

ذرائع کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے (این بی سی) نے ایک رپورٹ میں فیس بک پر فحش ویڈیوز و تصاویر کو ہٹانے والی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ’روینج پورن‘ کا حصہ ہوتی ہیں اور انہیں متاثرہ شخص کا مخالف اپ لوڈ کرتا ہے۔ یہ ویڈیوز کسی شخص سے بدلہ لینے کے لئیے اپلوڈ کی جاتیں ہیں۔

ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ عام طور پر فیس بک سمیت انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ نامناسب ویڈیوز اور تصاویر 25 سے 30 منٹ تک موجود رہتی ہیں، جس کے بعد مذکورہ پوسٹ کے خلاف لاتعداد لوگ رپورٹ کرتے ہیں جس کے بعد اس ویڈیو کو ہٹادیا جاتا ہے۔

لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

فیس بک سے نا مناسب ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے والی ٹیم تسلیم کیا کہ فحش ویڈیوز اور تصاویر کی لاتعداد شکایات کے بعد انہیں ہٹایا جاتا ہے۔ اس کام کے لئے فیس بک میں 25 لوگوں کا عملہ کام کرتا ہے جو 2 ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا دیکھتا ہے۔یہ وہ ڈیٹا ہے جو فیس بک پر اپ لوڈ ہوتا ہے جوباقی سوشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہوتا ہے وہ تو بہت ہی زیادہ ہے

Leave a reply