چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے رواں ماہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کو انعامات دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے دوران ماہ مختلف سیکٹرز میں ٹریفک وارڈنز کی طرف سے شہریوں کو بہترین خدمات پیش کرنے پر ،شدید بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے پر،روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنے پر اور پیشہ ورانہ امور میں اپنے فرائض منصبی کو بخوبی انجام دینے پرانھیں انعامات دیے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے انھیں انعامات سے نوازا جا تا ہے ایسے ٹریفک اہلکار دوسروں کے لیے رول ماڈل ہیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس دوران ڈیوٹی شہریوں کی سہولت کو اپنی عبادت سمجھتی ہے اور اپنے ویژن”ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی آن گراﺅنڈ شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی”کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔ٹریفک وارڈنز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی مثالی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔
رواں ماہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کو انعامات دیے گئے

Latest from اسلام آباد

پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کا رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا
اداکارہ یشما گل نےاداکارہ او ر دوست ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا- یشما گل او ر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو

سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ

بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا
وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی