بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ نریندر مودی نے انہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے کہا ہے، پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی وزیرا عظم پر سخت تنقید کی ہے،
President Trump says PM Modi asked him to mediate between India & Pakistan on Kashmir!
If true, PM Modi has betrayed India’s interests & 1972 Shimla Agreement.
A weak Foreign Ministry denial won’t do. PM must tell the nation what transpired in the meeting between him & @POTUS
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 23, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرٹرمپ کا دعویٰ صحیح ہے تو ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے مفاد کیخلاف کام کیا اور1972 کے شملہ معاہدے کو دھوکہ دیا ہے، اس معاملے پروزارت خارجہ کا بیان کا فی نہیں ہے، بھارتی روزیراعظم نریندرمودی کو خود جواب دینا چاہئے،
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کمزور وزارت خارجہ کی تردید ہی کافی نہیں ہے، نریندر مودی کوقوم کوبتانا چاہئے کہ ٹرمپ اوران کے درمیان میٹنگ میں کیا ہوا تھا، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران نریندر مودی سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے میرے ساتھ مسئلہ کشمیر پرثالثی کرنے کے لئے کہا ہے. امریکی صدر کے اس دعویٰ پر آج بھارتی لوک سبھا میں بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے،