مون سون بارشیں،وزیراعظم نےوفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ کر دیا

0
91

وزیراعظم شہبازشریف نےجمعرات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے.

کراچی میں بارش کے بعد تا حال علاقوں میں بجلی غائب

وزیراعظم نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی.وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتحاد، تعاون ، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں، اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے،وزیراعظم نے انتظامی افسروں کو کہا کہ عید کی تعطیلات میں عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا آپ نے مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمہ دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں.

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا ایک اور مضبوط سسٹم شہر قائد کی جانب رواں دواں ہے۔ ذرائع کے مطابق محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے، شہر میں کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14 جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، مون سون بارشوں کا سبب بننے والا نیا سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

Leave a reply