اجزاء:
مونگ کی دال چھلکوں والی 1 پیالی
تازہ دودھ ڈیڑھ پیالی
چینی 1 پیالی
چھوٹی الائچی باریک پیس لیں 3عدد
گھی آدھی پیالی
لونگ 2 عدد
زعفران چٹکی بھر
دار چینی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
بادام چھلے اور باریک کٹے ہوئے دو کھانے کے چمچ
کھویا آدھی پیالی

ترکیب:
دال کو اچھی طرح دھو کر رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح اسی پانی سے دال کو ہاتھوں سے اچھی طرح مل کر چھلکے الگ کر لیں پھر پانی نکال دیں اور دال کو اچھی طرح خشک کر کے پیس لیں اب ایک کڑاہی میں گھی گھرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو لونگیں اور دار چینی ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو پسی ہوئی دال ڈآل کر خوب بھونیں جب دال گولڈن براؤن ہو جائے تو دودھ ڈال دیں پھر ہلکی آنچ میں اتنا بھونیں کہ دودھ خشک ہوجائے اور گھی الگ ہونے لگے تو کھویا ڈال دیں مزید دس سے پندرہ منٹ کے لیے بھونیں دو چمچے بادام پکتے حلوے میں ڈال دیں جب حلوہ پک جائے تو دو چمچ بادام سے حلوے کے اوپر سجاوٹ کر دیں مزیدار حلوہ تیار ہے کھانے کے لیے پیش کریں

Shares: