لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں ایف آئی اےنےمونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔
ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارںٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔
پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال 48 گھنٹوں کیلئے موخر کردی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ کیا تھا ایف آئی اے حکام نے کہا تھا ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مونس الہٰی کو گرفتار کر کے واپس لایا جا سکے گا سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو ریڈ وارنٹ جاری کرا کر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرا کر وطن واپس لایا جائے گا۔