لاہور:پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ، اطلاعات کےمطابق سانحہ چونیاں کے سلسلے میں پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات ہوئے ہیں، دوسری طرف سابق ڈی پی او قصور عبدالفغار قیصرانی کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔ذرایع نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران لاشیں ملنے کے کئی گھنٹے بعد کرائم سین پر پہنچے تھے۔

معتبر ذرائع کےمطابق سابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہٰی نے بیان ریکارڈ کرایا۔ بتایا گیا کہ دونوں افسران یو این مشن میں منتخب ہونے کے لیے اسلام آباد میں تھے، کرائم سین پر تاخیر سے پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ پولیس حکام کے نزدیک ایسے معاملات اور حادثات کی اہمیت اور حیثیت بہت ہی کم ہوکر رہ جاتی ہے ، اور پھر چونیاں میں بھی یہی ہوا

Shares: