7 سالوں میں 45 ہزار سے زائد افراد ہجرت کی کوشش میں ہلاک:اکثریت بے بس مسلمانوں کی

0
51

لندن :7 سالوں میں 45 ہزار سے زائد افراد ہجرت کی کوشش میں ہلاک:اکثریت بے بس مسلمانوں کی ،اطلاعات کے مطابق مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 7 سالوں میں 45 ہزار سے زائد افراد ہجرت کی کوشش میں ہلاک ہوگئےہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق 2014 سے اب تک دنیا بھر میں 45 ہزار 400 سے زیادہ افراد نقل مکانی کے سفر کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔

2021 میں صرف امریکی خطے میں تارکین وطن کی 1121 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں میکسیکو میں حالیہ ٹرک حادثے میں ہونے والی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکا میں پہلے سے کہیں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، 137 میں سے 64 اموات وینزویلا کے شہریوں کی تھیں۔

آئی او ایم کے مطابق 2021 میں دوران سفر اور یورپ کے اندر 2720 اموات ریکارڈ کی گئیں جو اس خطے میں تارکین وطن کے لیے 2018 کے بعد سب سے مہلک سال ثابت ہوا ہے۔

ہسپانوی کینری جزائر کے بحر اوقیانوس کے راستے پر کم از کم 937 افراد ہلاک ہوئے جو کم از کم گزشتہ ایک دہائی کے دوران کسی بھی سال سے زیادہ تعداد ہے۔اس سال اب تک وسطی بحیرہ روم عبور کرنے کے دوران کم از کم 1315 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لوگوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کے پیچھے بہت سے عوامل کار فرما ہوتے ہیں جن میں ماحولیاتی آفات، اقتصادی چیلنجز اور انتہائی غربت یا تنازعات وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں۔

مہاجرین کا عالمی دن منانے کا مقصد بین الاقوامی نقل مکانی کے چیلنجوں اور مشکلات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

دوسری طرف اگران اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے نکھر کر آتی ہےکہ ان مرنے والوں میں 80 فیصد سے زائد بے بس اور بےگھر مسلمان ہیں جووطن کی تلاش میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بے وطن ہوئے اوراس دارفانی سے کوچ کرنا پڑگیا

Leave a reply