دودرجن سے زائد پی آئی اے کے ملازمین نے اپنے پاوں پرکلہاڑی مارلی

0
34

کراچی:دودرجن سے زائد پی آئی اے کے ملازمین نے اپنے پاوں پرکلہاڑی مارلی،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کے دودرجن سے زائد ملازمین نے اپنے پاوں پرکلہاڑی مارتے ہوئے اپنا مستقبل تباہ کرلیا

پی آئی اے کی طرف سے جاری کیئے گئے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے میں سزا و جزا کا عمل جاری ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف نومبر کے مہینے میں 43 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا جن میں سے اٹھائیس کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

 

 

فہرست کے مطابق پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 4 ملازمین کو فارغ کیا، قوانین کی خلاف ورزی اور احکامات نہ ماننے پر بھی 4 ملازمین کو برخاست کیا گیا، بغیر اطلاع کچھ عرصے سے غیر حاضر 8 ملازمین کو بھی نوکری سے نکالا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں اور کنٹریکٹر سے رشوت لینے پر بھی 4 ملازمین کو فارغ کیا، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر 2 ملازمین کو برطرف کیا گیا، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 3 ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے، اسمگلنگ میں ملوث ایک ملازم کو بھی بر طرف کیا گیا۔

دوسری طرف پی آئی اے نے احکامات کے مطابق کام نہ کرنے پر 3 ملازمین کی تنزلی کر دی، ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے 3 ملازمین کی تنخواہ میں بہ طور سزا کمی کی گئی، 8 ملازمین کو تادیبی خطوط جاری کیے گئے، جب کہ 8 ملازمین ضابطے کی کارروائی کے بعد بے قصور پائے گئے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی آئی اے میں‌ صرف سزا ہی نہیں دی جاتی بلکہ اچھی کارکردگی پرانعامات بھی دیئے جاتے ہیں اس سلسلے میں‌ پی آئی اے نے اچھی کارکردگی کے حامل 9 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کیں جب کہ 3 ملازمین کو کیش ایوارڈز بھی دیے گئے۔

Leave a reply