موساد کے سربراہ کا بحرین کا دورہ سیکیورٹی ذمہ داران سے اہم ملاقاتیں

0
40

موساد کے سربراہ کا بحرین کا دورہ سیکیورٹی ذمہ داران سے اہم ملاقاتیں

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق : اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ جوزف (یوسی) کوہن نے بحرین کا دورہ کیا ہے اور منامہ میں اس ننھی خلیجی ریاست کے اعلیٰ سکیورٹی عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔

بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی این اے نے جمعرات کے روز ان کے دورے کی خبر جاری کی ہے۔ مسٹر کوہن نے بحرین کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عادل بن خلیفہ الفاضل اور اسٹریٹیجک سکیورٹی سروس کے سربراہ شیخ احمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی۔

بی این اے کی رپورٹ کے مطابق ’’ طرفین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ نیز یہ کہ یہ معاہدہ خطے میں امن واستحکام میں کیا کردار ادا کرے گا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کیا کیا مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘

ترکی اسرائیل کے لئے ایران سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، موساد سربراہ


بحرین اور اسرائیل نے معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس، واشنگٹن میں تاریخی امن معاہدے پر دست خط کیے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بہ نفس نفیس بحرین اور متحدہ عرب امارات سے امن معاہدوں پر دست خط کے لیے امریکا گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے معاہدۂ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔

نیتن یاہو نے اس معاہدے کے بعد کہا تھا کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے کے بعد اب براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہت جلد فضائی ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

واضح‌ رہے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم سمیت موساد کے سربراہ کئی دفعہ عرب ممالک کے دورے کر چکے ہیں‌ اسرائیلی وزیراعظم نے موساد کے سربراہ کے ساتھ 2018 میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا، رپورٹ میں‌انکشاف،اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے 2018 میں امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی۔

اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے عبرانی زبان کے اخبار ‘یدیوتھ اہرونوتھ’ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2018 کے دورہ متحدہ عرب امارات میں نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےسربراہ یوسی کوہن بھی تھے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موساد کے سربراہ نے ہی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملاقات کامیاب رہی تھی اور دونوں فریقین نے اس کے بعد قریبی روابط کو برقرار رکھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے مشیر بین شبات نے 2019 میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی

Leave a reply