ملک میں موسم کیسا رہے گا ؟

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہےگاجبکہ خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہےآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں اکثر مقامات پر موسلا د ھار بارش متوقع ہے۔

نوواں جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی،چیف آئی ایم ایف

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات،نارووال، گوجرانوالہ، سر گو دھا، بھکر، لیہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد اور مردان میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہےجبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، سیدوشریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور اورکوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش، اولے اور سیلابی ریلے سمیت مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےانتظامیہ کے مطابق آندھی، بارش، اولےاورسیلابی ریلے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں، باغات، فصلوں اور سڑکوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا جب کہ چمن میں طوفانی آندھی اور ریت کے طوفان سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔

مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کرتےہوئےوائرل ہونیوالے بزرگ سعودی شہزادے کی دعوت پر سعودی عرب …

دوسری جانب ملتان اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اس کے علاوہ کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے اور آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

Comments are closed.