مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کرتےہوئےوائرل ہونیوالے بزرگ سعودی شہزادے کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

0
51

مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے والے ساکران کے سفید پوش نورانی چہرے والےبزرگ سعودی شہزادے کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے-

باغی ٹی وی : صوبہ بلوچستان کے شہر حب کے علاقے ساکران سے تعلق رکھنے والے بزرگ حاجی عبدالقادربخش مری سعودی عرب روانہ ہو گئے، بزرگ عبدالقادربخش مری کو سعودی شہزادے کی جانب سے دعوت نامہ دیا گیا تھا عبدالقادربخش مری جمعہ کے روز قادربخش مری سعودی شہزادے سے ملنے کے لئے اپنے صاحبزادے علی خان کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں-

امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ


واضح رہے کہ ۔ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے دوران مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کے دوران ویڈیو وائرل ہونے پربزرگ شخص نے شہرت حاصل کرلی تھی،سعودی عرب میں خصوصاً موضوع بحث بنے رہےان بزرگ کےبارے میں عرب لوگوں کا کہنا تھاکہ ان کی داڑھی ، پگڑھی ، عصااور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں –

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

20 اپریل 2023کو آل پاکستان مری اتحاد سعودی عرب صدر رئیس عبدالر حمن مہمندائی نےحاجی عبدالقادر مری ، حاجی عبدالستار جیلانی مری سے ملاقات کی ،اس کے بعد رئیس عبدالرحمن نے سعودی عرب میں وائرل ہونےوالے شخص حاجی عبدالقادر مری اور عبدالستار مری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اس کے بعد اپنی نگرانی میں انہوں نے حاجی عبدالقادر مری کو واپس ملک پاکستان جانے کیلئے جدا ایئر پورٹ کیلئے رخصت کیا ۔

اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

Leave a reply