ماسکو میں دہشتگردانہ حملہ،60 افراد ہلاک،سو سے زائد زخمی

0
105
moscow

روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے،حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

جنگی وردیوں میں ملبوس پانچ بندوق برداروں نے کنسرٹ ہال پر فائرنگ کر دی،مسلح افراد کنسرٹ ہال میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگی ہے ، سیکورٹی اداروں نے ایک حملہ آور کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے،

22 مارچ کی شب اس ہال میں ’پِکنِک‘ نامی بینڈ کا کنسرٹ جاری تھا جب کیموفلاج لباس پہنے مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔روس میں امریکی سفارت خانے نے سات مارچ کو روس میں ممکنہ دہشت گرد حملے سے متعلق انتباہ جاری کیا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے جنگی لباس پہن رکھا تھا وہ ہال میں گھسے اور فائرنگ کھول دی،حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہال میں موجود لوگوں کو نکال رہی ہے

ماسکو حملے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ ہم ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے،روسی میڈیا کے مطابق دہشتگردی کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردی میں جو بھی ملوث ہو، اقوام متحدہ، اسکا سیکریٹریٹ، سیکریٹری جنرل اور تمام رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس خونی دہشتگردی کی غیرمشروط مذمت کریں،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری اس بیان نے کئی سوالات اٹھائے ہیں کہ جس میں فائرنگ کے واقعہ پر صرف افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

ماسکو دہشت گردانہ حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے،ماسکو میں دہشت گردانہ حملے میں 60 سے زائد شہریوں کی موت ہو چکی ہے، دہشتگرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر ماسکو کے نواحی علاقے کراکس کے سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،

روسی حکام کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعہ میں زخمی 115میں سے 60 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ تینوں حملہ آور مبینہ طورپر سفید گاڑی میں فرار ہوگئے ہیں،کراکس سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں عوامی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں،

Leave a reply