احمد پورشرقیہ: بااثر افراد گھر میں گھس گئے،ماں اور بیٹے پرتشدد ،ویڈیو وائرل

احمد پورشرقیہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد الیاس)بااثر افراد گھر میں گھس گئے،ماں اور بیٹے پرتشدد ،ویڈیو وائرل
36 گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی
تفصیل کے مطابق بااثر افراد گھر میں داخل ہوگئے ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانا بنایا آئے روز گلی میں بدمعاشی کرتے رہتے ہیں ،محلہ والوں کا جینا محال کر دیاہے ، بچے کے ساتھ چھیڑ خانی کی بچے کی ماں نے روکا تو پردہ دار فیملی کے گھر گھس گئے مار پیٹ کی، جان سے مارنے کی دھمکی دیتے رہے ویڈیو بھی وائرل 36 گھنٹے گزر گئے ،تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ کی پولیس نے باثر افراد کے خلاف کارروائی نہ کی،متاثرین شگفتہ بی بی اور اس کے بیٹے نے بااثر ملزمان عبدالرحمن ،لیاقت علی ،مزمل اور دو کس نا معلوم افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Leave a reply