کندھ کوٹ : آئی بی اے اساتذہ کا تنخواہیں نہ ملنے پر ٹریژری آفس کے آگے احتجاجی دھرنا

کندھ کوٹ (مختیار احمد اعوان)آئی بی اے اساتذہ کا تنخواہیں نہ ملنے پر ٹریژری آفس کے آگے احتجاجی دھرنا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ آئی بی اے پاس پی ایس ٹی اساتذہ کا ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ٹریژری کی جانب سے تنخواہیں نہ دینے پر ملازمین کا احتجاجی دھرنا دے دیا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا کاروبار چھوڑ کر سرکاری ڈیوٹی ایمانداری دے رہے ہیں پھر بھی ہمیں ایک سال سے اپنی تنخواہیں نہیں ملی۔سندھ دیگر اضلاع میں اساتذہ کی تنخواہیں ہو گئے ہیں لیکن ضلعی کشمور کندھ کوٹ میں ٹریزری افسران کی نااہلی کی باعث ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے اس وقت ہم فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ۔ وزیر تعلیم سردار شاہ۔ سیکریٹری تعلیم اکبر علی لغاری۔ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنخواہیں دے کر ہماری بے چینی ختم کی جائے۔

Leave a reply