کندھ کوٹ : محکمہ صحت انتظامیہ کی لاپرواہی وبائی امراض میں اضافہ،متعدد جاں بحق

کندھ کوٹ(مختیار احمد اعوان)محکمہ صحت انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث ملیریا خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے شرح میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ملیریا خسرہ کے وار جاری ملیریا کے باعث مزید ایک 18 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئے اس موقع پر متاثرین علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مختلف امراض سے کمسن بچیوں کے بعد اب بڑے مرد اور خاتون بہی وبائی امراض کے شکار ہونے لگے ہیں۔نواحی گائوں میں ایک بچہ خسرہ کہ باعث دم توڑ گیا تنگوانی کے گائون کنڈہو خان بکھرانی کے رہائشی 18 سالہ جمیلا خاتون بہی ملیریا کے باعث چل بسیں متاثرین نے مزید کہا کہ کئی بچے اور بچیوں کی حالت تشویشناک ہے وہ مختلف امراض میں مبتلہ ہیں ایک ماہ کے دوران ملیریا اور خسرہ جیسے مرض میں 15 سے زائد بچے اور بچیاں جان کی بازی ہار گئے سینکڑوں بچے ملیریا اور خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں ملیریا کے باعث جانبحق ہونے والی خاتون کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی محکمہ صحت انتظامیہ کی خاموشی افسوس ناک عمل ہے علاقہ مکینوں نے صحت سیکریٹری۔ ڈپٹی کمشنر کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور کی صحت انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے کر وبائی امراضِ کو روک کر انسانی جانے ضائع ہونے سے بچائیں جائیں۔

Leave a reply