کندھ کوٹ : پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ،چوکیدار زخمی

کندھ کوٹ (مختیار احمد اعوان)کندھ کوٹ میں بدامنی عروج پر ہونے لگی اب محافظ بھی غیر محفوظ ہوگئے پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید اور ایک چوکیدار زخمی ہوا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں آئے روز قتل غارت کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا اب محافظ بھی غیر محفوظ ہوگئے ڈاکووؤں نے مانجھی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل علی محمد ملک شہید ہوگیا اور چوکیدار عبدل احد زخمی ہوا ڈاکو سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی , شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ، دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ڈاکووں کا پیچھا کرنے کچے کے طرف روانہ ہوگئی ، واضع رہے کہ دو دنوں میں دو اہلکار شہید ہوئے ہیں ایک روز قبل غوثپور پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوا تھا-

Leave a reply