موٹی گردن سے چھٹکارا پانے کی آسان تراکیب

0
67

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم سست روی کا شکار ہونے لگتا ہے اور پچیس برس کے بعد پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اس لئے کچھ لوگوں میں چربی کا لیول بڑھ جاتا ہے موٹی گردن بھی اسی چربی کا نتیجہ ہے موٹی گردن سے چھٹکارا ایک دم تو ممکن نہیں البتہ اپنے لائف سٹائل میں چند تبدیلیاں لا کر اس سے جان چھڑوائی جا سکتی ہے ان سے نہ صرف موٹی گردن پتلی ہو جائے گی بلکہ صحت میں بھی مثبت تبدیلیاں آئیں گی

اپنا وزن چیک کریں
کئی لوگوں کو موٹی گردن کی سبکی اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے اٹھانی پڑتی ہے چاہے وزن چند کلو ہی زیادہ نہ ہو موٹی گردن کی بڑی وجہ بن سکتا ہے جس قدر گردن موٹی ہوتی ہے اسی قدر بےخوابی کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس قدر آپ کا وزن مناسب ہوگا اسی حساب سے آپ کی گردن کا حجم ہوگا

روزمرہ میں لی جانے والی غذا
کیا آپ ایسی غذائیں زیادہ لیتی ہیں جن میں میٹھے اور فیٹس کی مقدار زیادہ ہو آپ ایسی غذائیں لیں جو قدرتی ہوں اور ان میں اضافی چینی نہ ہو مثلاً آپ کو اگر اسٹرابیری جیم پسند ہے تو بجائے آپ بازاری چینی سے بھرا ہوا دبہ پیک جیم استعمال کرنے کے تازہ اسٹرابریز لے کر ان کی سمودی بنا لیں اور اسے فریزر میں سٹور بھی کر لیں پھلوں اور سبزیوں میں تمام ضروری غذائی اجزا اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں ان میں کیلوریز کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے

پانی زیادہ مقدار میں استعمال کریں
ہمارا جسم 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسے زندہ رہنے کے لئے بھی پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس ضروری پانی میں جوسز وغیرہ پر مشتمل مشروب شامل نہیں دن بھر میں ڈھائی لیٹر یعنی 12 سے 14 گلاس پینا بہت ضروری ہے کیونکہ پانی پینے سے جسمانی زہریلی کثافتیں خارج ہو جاتی ہیں اور بھوک کم لگتی ہے اس لئے جلد بارونق اور روشن نظر آتی ہے اور وزن کم ہو جاتا ہے وزن کم ہوگا تو گردن سے چربی کی کم ہوجائے گی

میٹھا کم استعمال کریں
شکر کا زیادہ استعمال ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے مثلاً ایک کپ لوفیٹ دہی کا کھاتی ہیں تو اس میں سوڈے کی بوتل جتنی شکر اس میں موجود ہوتی ہے ڈبہ بند کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے پہلے اس کے لیبلی پر شکر کی مقدار ضرور پڑھ لینی چاہیئے زیادہ میٹھے کے استعمال سے نہ صرف عمر سے بڑے دکھائی دیتے ہی اس کے علاوہ جلد پر وقت سے پہلے جھریاں اور گردن پر چربی بھی چڑھنے لگتی ہے

ورزش بے حد ضروری
ورزش کو اپنے معاملات میں ضرور شامل کریں چاہے دن بھر میں چند منٹ ہی کیوں نہ ہو اس کے لئے کارڈیو ورزشیں بہترین رہیں گے کیونکہ پیٹ کی ورزش کرنے سے گردن کی چربی تو کم نہیں ہو گی اس لئے کارڈیو ورزشیں وزن کم کرنے اور جسم کو شیپ میں رکھنے کے لئے بہترین سمجھی جاتی ہیں ان سے گردن کی چربی بھی کم ہوتی ہے کارڈیو ورزش میں جاگنگ ڈانسنگ اور سویمنگ شامل ہیں

Leave a reply