اسٹریٹ کرائم میں ملوث،موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان شہر قائد سے گرفتار

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

شاہراہِ نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان گرفتار کر لئے ،ملزمان میں انیس ولد اسلم اور عبداللہ خان ولد مدت خان شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 3 راونڈز، نقد رقم، چھینا ہوا موبائیل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کئے گئے، برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ بہادر آباد کی حدود سے چوری کی گئی تھی جسکا مقدمہ نمبر 333/2022 دفعہ 381-A پہلے سے درج ہے جبکہ برآمدہ موبائل فون شناختی کارڈ وغیرہ تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں چھینا گیا تھا جسکا مقدمہ نمبر 769/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج رجسٹر ہے.گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی تھانہ سٹی، سرسید اور شاہراہِ نور جہاں میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

دوسری جانب تھانہ جمشید کواٹر پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے ملزم کو نشتر روڈ لسبیلا سے گرفتار کرلیا۔ ملزم منشیات فروخت اور سپلاء کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1080 گرام منشیات چرس ,اور زرفروختگی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عاصم ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 696/22 بجرم دفعہ *6/9 (c) اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے ملزم کا سابقہ رکارڈ چیک جا رہا ہے.مزید تفتیش جاری ہے

Leave a reply