موٹر سائیکل چور گرفتار، کتنے موٹر سائیکل برآمد ہوئے ؟

0
37

بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائںیاں تسلسل سے جاری , موٹر سائیکل چور گرفتار،2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے ویژن کے مطابق بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائی عمل میں لارہی ہے ۔اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد طارق اعوان معہ ٹیم نے موٹر سائیکل چورگرفتار کرلیے ملزمان مسمیان دلاور حسین ولد الطاف حسین سکنہ چکنمبر 179/TDA،محمد اکرم ولد محمد اسلم سکنہ چکنمبر 179/TDA کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے ، مذید تفتیش جاری ۔

اچھی کاروائی کرنے پر ڈی پی اوبھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے SHOاور انکی ٹیم کو شاباش دی اور مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply