موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

0
28

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام کے جان ومال وعزت وآبرو کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب و روز مصروف عمل ہے اور جرم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا…

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام کے جان ومال وعزت وآبرو کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب وروز مصروف عمل ہے اورجرم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو سماج دشمن عناصر کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ اپنا مثبت او راہم کرداراداکررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کبیروالاپولیس اورسپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی سے بین الاضلاعی موٹرسائیکل سنیچراورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتارکیا گیا اوران سے موٹرسائیکل‘نقدی اورناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ڈی پی اوآفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہو ں نے بتایاکہ گرفتارگینگ میں ملوث ارکان خانیوال اوردیگر اضلاع میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے جن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک دیا جس پر پولیس اورسپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی کے دوران پیشہ وارانہ مہارت اور دن رات محنت کے بعد 08ملزمان کو گرفتارکرلیا‘گرفتار ملزمان میں غلام مرتضیٰ عرف مرتی‘غلام مجتبیٰ‘ندیم اختر‘محمدارشد عرف راشی‘صدام چدھڑ‘قیصرعباس‘وسیم ےٰسین اورمحمدجمشید شامل ہیں‘گرفتارملزمان سے 15موٹرسائیکل اورنقدی تقریباً 02لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور3عدد اوردرجنوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ڈی پی او نے بتایاکہ ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 19 مقدمات ٹریس کیے گئے‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے موٹرسائیکل کی چابیاں اصل مالکان کے حوالہ کیں‘مدعیان کی جانب سے ڈی پی او محمدعلی وسیم اوران کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اورپھولو ں کے ہارپہنائے گئے جبکہ ڈی پی اوکی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالاعثمان رضا‘اے ایس آئی میاں غوث اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور سرٹیفیکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔

Leave a reply