پنجاب میں دھند کاراج،لوگ گھروں میں محصور، موٹروے بند

0
61

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند راج ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کے باعث نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

لاہور کی قومی شاہراہ پر پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ،ساہیوال، ہڑپہ میں دھند کا راج ہے جبکہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند اپنے عروج ہر ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم فور شورکوٹ سے شام کوٹ تک اور ملتان موٹروے ایم تھری فیض پور سےعبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی ہے، موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرحدنگاہ50میٹرتک رہ گئی ہے۔

 

یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

ترجمان موٹر وے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پر سفر سے قبل موٹر وے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

Leave a reply