کویت :دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران،اطلاعات کے مطابق جانوروں کے شوقین تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن کویت میں ایک دنبے کی نیلامی نے دنیا بھرکے خریداروں کوحیران کردیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دنبے کی نیلامی کے لیے اشتہاربھی دیا گیا تھا

نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

 

ذرائع کے مطابق کویتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک خریدار نے ایک دنبے کی قیمت 60ہزار دینار لگا کر نیلامی اپنے نام کرلی، 60ہزار دینار کی مالیت 5لاکھ ریال بنتی ہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نیلامی قرار دیا جارہا ہے۔جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 2 کروڑ50 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے

 

بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

 

 

 

دنبے کے مالک نے نیلامی کا آغاز کیا تو اس دوران بولی لگانے والے لوگ بڑھ چڑھ کر رقم میں اضافہ کرتے گئے سب کی خواہش تھی کہ اس نایاب دنبے کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرسکیں۔یہاں تک کہ60 ہزار کویتی دینار میں دنبہ نیلام ہوگیا، اس دنبے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا حجم غیر معمولی ہے اور رنگ سفید ہے جو دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتا ہے۔

 

یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

 

اس سے قبل کویت میں ہی دنیا کا سب سے مہنگا ترین عرنون نامی اونٹ نیلام کیا گیا تھا، جس کی قیمت 16ملین کویتی دینار تھی، جس مالیت سعودی کرنسی میں 200 ملین ریال بنتی ہے۔

Shares: